Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی مزاحمت نے دو ریاستی حل کو دفن کر دیا، ڈاکٹر صابر ابو مریم کا اقراء یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

  کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اقراء یونیورسٹی کراچی کے مرکزی کیمپس میں جمعرات کے روز یکجہتی فلسطین سیمینار منعقد ہوا، سیمینار کا انعقادمقامی این جی او ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ سیمینار میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے خصوصی شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی سمیت فہیم الزمان، سردار یاسین آزاد، جمشید حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں طلباء وطالبات سمیت شہر کی معروف شخصیات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔


سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت نے اسرائیل کی طاقت کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کی پائیدار مزاحمت نے دو ریاستی حل جیسی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا کر دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  گذشتہ دنوں سینیٹ آف پاکستان میں سینیٹر رضا ربانی اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر قائد اعظم محمد علی جناح کو موقف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور دو ریاستی حل کی بات کی گئی جو قابل مذمت ہے۔ انکاکہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح الفاظ میں پالیسی بیان کی ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

   
اکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ فلسطین مزاحمت مسلسل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو شکست سے دوچار کر رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکہ اور تمام مغربی حکومتوں کی حمایت ہونے کے باوجود غاصب اسرائیل اپنے قیدیوں کو رہا کروانے میں ناکام رہا اور آخر کار مذاکرات کے ذریعہ عارضی جنگ بندی پر مجبور ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کا جنگ بندی کے لئے مجبور ہونا فلسطینی عوام اور مزاحمت کی شاندار کامیابی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan