Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پراسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےشام کےدارالحکومت دمشق میں صیہونی ریاست کی دہشت گردانہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں شام کے دارالحکومت دمشق میں کل سہ پہر کو ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد ایرانی سفارت کاروں اور مشیروں کی شہادت ہوئی ہے۔

پیر کے روز ایک بیان میں حماس نے بمباری کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی، شام اور ایران دونوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور صیہونیوں کی جانب سے خطرناک جارحیت اور کھلی دہشت گردی قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس وحشیانہ نازی جارحیت کے مقابلے میں ایران اور شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی اور خطے کے خلاف جاری صہیونی جارحیت بند کرکے قابض دشمن کے مجرم لیڈروں کو کہٹرے میں لائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ صہیونی ریاست پورے خطے میں دہشت گردی اور امن کو تباہ کرنے ذمہ دار ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ “سوموار کو اسرائیلی قابض فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں میزہ محلے میں ایرانی سفارت خانے کے ساتھ والی عمارت کو نشانہ بنایا۔”

ادھر شامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ نشانہ بننے والی عمارت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قریب واقع ایرانی سفیر کی رہائش گاہ تھی جسے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوئے۔

ایرانی میڈیا نے دمشق میں اسرائیلی حملے میں قدس فورس کے کمانڈروں میں سے ایک بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan