Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز غزہ جانے کو تیار ہیں، وزیر صحت

اسلام آباد  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) نگراں وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ غزہ  جانے کے لیے تیار ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خواہ ہم شہید ہو جائیں لیکن ہمیں غزہ بھجوا دیا جائے، جہاں ہم اہل غزہ کو اپنی خدمات پیش کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ میرے پاس 500 ڈاکٹر موجود ہیں جو غزہ میں خدمات دینے کو تیار ہیں۔ ہمارے وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ پاکستان  غزہ متاثرین کی بھرپور مدد کرے گا۔

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ گلوبل ہیلتھ سمٹ پہلی بار ہو رہی ہے، جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس کانفرنس میں غزہ کے موضوع پر بات کی جائے گی۔ پاکستان ویکسین پر کام شروع کرنا چاہتا ہے، تاہم ابھی ویکسین بنانے کی ہماری کپیسٹی نہیں ہے۔ لوگوں کے حقیقی مسائل صحت کے حوالے ہی سے ہیں۔ کورونا سے پہلے پبلک ہیلتھ سسٹم میں انویسٹ کرنے کی بات چل رہی تھی۔ کورونا سے 7 ٹریلین سے زائد کا نقصان ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan