Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی

کراچی  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )کراچی کے علاقہ لیاری میں واقع شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت شعبہ کے انچارج نثار احمد اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ جامعہ کے استاد عبدالشکور او منور احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی کے نعرے درج تھے او ر طلباء نے ہاتھوں میں پاکستانی اور فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابو مریم اور انچارج شعبہ نثار احمد نے طلباء کو مسئلہ فلسطین کی آگہی دی اور غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی جانب سے مسلسل غزہ پر بمباری کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan