Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شہید فلسطینی نوجوان علاء الزغل سپرد خاک، جنازہ میں کثیر تعداد شریک

گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عسکرکیمپ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 21 سالہ نوجوان علاء الزغل کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علاء الزغل کو کل بدھ کی شام نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں دیر الحطب میں اسرائیلی قابض فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔ جھڑپ کےدوران اسرائیلی فوج نے علا کے سر میں گولیاں ماریں۔ اس کارروائی کے دوران فلسطینی شہری سلمان عمران کو گرفتار کرلیا گیا۔

فلسطینی پرچم میں لپٹی ہوئی شہید کے جسد خاکی کو مختلف فورسز اور سرگرمیوں کے نمائندوں کی شرکت سےقبل رفیدیا اسپتال سے کیمپ منتقل کیا گیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد شہید کے گھرپہنچ گئی جہاں اس کی نماز جنازہ کی ادائی کے بعد شہید کو سپرد خاک کردیا گیا۔

جنازے کے جلوس کے دوران مقررین نے کہا کہ ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض دشمن کے جاری جرائم کی ہر سطح پرمذمت کی جانی چاہیے۔ اس موقعے پر مشتعل نوجوانوں نے قابض فوج کے خلاف انتقام انتقام اور مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan