مسجد الاقصیٰ کے مبلغ اور القدس سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ شیخ جراح محلہ فلسطین میں مزاحمت کی مشعل راہ رہے گا۔ ساتھ ہی ساتھ مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کرنے کی غاصبانہ کوششوں کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔
ایک پریس بیان میں صابری نے زور دیا کہ الشیخ جراح محلہ اپنی جغرافیائی اور تاریخی جہت اور مقبوضہ بیت المقدس کے قلب میں واقع ہونے کی وجہ سے مزاحمت کی مشعل راہ رہے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ شیخ جراح، سلوان اور القدس شہر کے تمام محلوں میں قابض حکام کے منصوبے مسجد اقصیٰ پر پابندی کا حصہ ہیں، کیونکہ یہ الشیخ میں مسجد کے شمالی جانب سے یہودیت کے منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کررہا ہے۔
الشیخ صبری نے القدس کے حوالے سے فلسطینی اتھارٹی اوراس کی قیادت کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے اسے “سیاسی طور پر مفلوج” قرار دیا۔
شیخ جراح محلے کے مکین قابض اسرائیلی افواج کے تحفظ میں آباد کاروں کے حملے کا شکار ہیں جو شہریوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف مسلسل ظلم ڈھاتے ہیں۔