( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں النبی صالح میں قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد شہری ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جھڑپیں بدھ کے روز شہید نہاد برغوثی کی نماز جنازہ کے بعد شروع ہوئیں، جنہیں دو روز قبل النبی صالح کے داخلی راستے پر جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
فوجی ٹاور کے قرب و جوار میں تعینات کیے گئے جہاں سے شہید البرغوثی کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، جہاں قابض اسرائیلی فوجیوں نے شہریوں پر دھاتی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔
قابض اسرائیلی فوج نے بعض مکانوں کی چھتوں پر قبضہ کیا اور بڑی تعداد میں علاقے میں پھیل گئے جبکہ نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائر جلائے اور فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔
کفر عین قصبے سے تعلق رکھنے والا نوجوان نہاد امین البرغوثی منگل کو شہر کے شمال مغرب میں واقع گاؤں النبی صالح میں جھڑپوں کے دوران قابض فوج کی گولی لگنے سے شہید ہو گیا تھا۔
النبی صالح کا گاؤں قابض فوجیوں اور آباد کاروں کی مسلسل اور تقریباً روزانہ کی دراندازی کا سامنا کررہا ہے۔