Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی حکومت کے لئے تیل اور دیگر اشیاء کی ترسیل روک دی جائے: آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری فوری طور پر بند اور صیہونی حکومت کے لئے تیل اور دیگر اشیاء کی سپلائی روک دینی چاہئے- آپ نے فرمایا کہ اس وقت غزہ کا میدان حق و باطل کا میدان ہے جہاں کامیابی ایمان کی طاقت کی ہوگی ۔

ایران میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کی آمد کی مناسبت سے ہزاروں کی تعداد میں اسکولی طلبا نے آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای سے ملاقات کی-  اس موقع پر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی وحشیانہ بمباریوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایاکہ غزہ کے لوگوں نے اپنے صبر و استقامت کے ذریعے پوری دنیا کے انسانوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آج آپ دیکھیں کہ ( ان کی حمایت میں) دنیا میں کیا ہورہا ہے-ان ہی مغربی ملکوں برطانیہ فرانس اٹلی اور خود امریکا کی مختلف ریاستوں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگارہے ہیں-

خامنہ ای نے کہا  کہ ان ملکوں کی عزت خاک میں مل گئي ہے اور یہ وہ حکومتیں اور ممالک ہیں جو کسی بھی چیز کا جواز پیش نہيں کرسکتے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی علاج ہے-انہوں نے کہا کہ ایک احمق نے کہا ہے کہ برطانیہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اجتماع ایران کا کام ہے؛ تو کیا لندن اور پیرس کی بسیج (ایران کی رضاکار فورس) نے یہ کام کیا ہے؟آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ کا میدان غزہ اور اسرائیل کا میدان نہيں ہے بلکہ حق و باطل کا میدان ہے – ایک طرف میدان ایمان ہے اور ایک طرف سامراجی طاقت ہے البتہ سامراجی طاقت بم اور بھاری ہتھیارروں کے ساتھ جرائم اور مظالم کے ساتھ آئی جبکہ ایمان کی طاقت اللہ کی مدد سے ان سب قوتوں پر غلبہ حاصل کرے گی -خامنہ ای  نےکہا کہ اس میں شک نہیں کہ اللہ کا وعدہ حق ہے اور فلسطین کی کامیابی حتمی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan