Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں متعدد فلسطینی زخمی

رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) صیہونی فوجیوں نے مشرقی رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہروں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف پلاسٹک کی گولیوں، ساؤنڈ بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ 11 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین سے ایک اور خبر یہ ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کو مسمار کردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan