الخلیل – مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن
کل جمعہ کو یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں التوانہ میں زرعی فصلوں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔
آبادکاری مخالف کارکن اسامہ مخامرہ نے بتایا کہ شہریوں کی زمینوں پر تعمیر کردہ “خاوت ماعون” بستی کے آباد کاروں نے شہری فضل ربیعی کی ملکیتی 10 دونم سے زائد زمین کو آگ لگا دی، جس میں مختلف زرعی فصلیں لگائی گئی تھیں۔ مسافر یطا کے گاؤں التوانہ میں گندم، جو اور زیتون کے درخت آتش زدگی میں تباہ ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے اپنی بھیڑ بکریوں کو گاؤں میں شہریوں کی فصلوں پر چرانے کے لیے چھوڑا، جس کا مقصد انہیں تباہ کرنا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانا تھا۔