Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ نے ’اونروا‘ کی امداد جاری رکھنے کا اعلان

لندن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اگرچہ متعدد مغربی ممالک اور امریکا نےفلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘کی مالی امداد معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی حکومتوں نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کی مالی امداد جاری رکھیں گے۔

سکاٹش وزیر اعظم حمزہ یوسف نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ “اسکاٹش حکومت اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کو فراہم کی جانے والی امداد کو روکے گی یا واپس نہیں لے گی۔”

یوسف نے زور دیا کہ غزہ کے رہائشیوں تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے پہلے اپنی مالی مجبوریوں کے اندر جتنا ہو سکتا تھا امداد فراہم کی ہےاور ہم ہمیشہ کوشش کریں گے کہ جہاں بھی ہو سکے مزید کوششیں کریں۔ ہم دوسروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ کے لوگوں کی مدد جاری رکھیں۔

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اپنی طرف سے اعلان کیا کہ آئرلینڈ “غزہ کی پٹی میں اونروا کی طرف سے کیے گئے اہم کام کی مالی امداد روکنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

انہوں نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کے ملک نے “گذشتہ سال UNRWA کو 18 ملین یورو فراہم کیے اور اس سال بھی ایجنسی کے لیے اپنی مدد جاری رکھے گا”۔

انہوں نے مزید کہا، “UNRWA 2.3 ملین لوگوں کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کرتا ہے، کیونکہ گزشتہ 4 ماہ میں اس کے 100 سے زیادہ ملازمین جاں بحق ہو گئے تھے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan