Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سعودیہ اور جی سی سی یہودی بستیوں میں دوبارہ آباد کاری کے فیصلے کی مذمت

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی ریاست کے شمالی مغربی کنارے کے علاقوں میں دوبارہ آبادکاری کی اجازت دینے کے فیصلے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے اس فیصلے پر مملکت کی طرف سے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی علاقوں میں متنازع یہودی بستیوں میں دوبارہ آباد کاری علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے، مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے پیش کردہ عرب امن اقدام پر مبنی سیاسی حل کی راہوں میں رکاوٹ ہے۔ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات فلسطینی ریاست کے قیام کی،سنہ 1967ء کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانے کے تصورکو نقصان پہنچانے کا باعث بنیں گے۔

خیال رہے کہ منگل کو اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے ایک ترمیمی بل کی منظوری دی تھی جس میں 2005ء میں منظور کردہ ایک قانون کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت شمالی غرب اردن کی کچھ یہودی کالونیوں کو غیرقاونی قرار دے کرانہیں خالی کرایا تھا مگر نئے ترمیمی بل میں ان کالونیوں کو دوبارہ آباد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےدفتر سے جاری ایک بیان میں اس نئے متنازع قانون کی حمایت کی گئی ہے تاہم دفتر کا کہنا ہے کہ حکومت کا فی الحال ان کالونیوں میں آباد کاری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

درایں اثنا خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی ریاست کے شمالی مغربی کنارے کے علاقوں میں دوبارہ آبادکاری کی اجازت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کردی ہے۔

البدیوی نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

سکریٹری جنرل نے فلسطینی کاز کے متعلق جی سی سی کی ریاستوں کے مضبوط موقف کو عربوں اور مسلمانوں کی پہلی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی جس میں مشرقی القدس بھی شامل ہو۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عرب امن اقدام اور قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے لیے خطرہ بننے والے غیر قانونی طریقوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan