Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سات اکتوبر کے بعد 34 اسرائیلی، برطانوی، امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یمن کی مزاحمتی فورس انصار اللہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کو غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 34 اسرائیلی، امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بات گروپ کے ترجمان ضیف اللہ الشامی نے صنعا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 7 اکتوبر سے انصار اللہ گروپ کی بحری افواج کی مجموعی کارروائیاں “34 آپریشنز تک پہنچ گئیں جن میں 14 امریکی، 3 برطانوی اور 17 اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔”

الشامی نے زور دیا کہ “عرب اور بحیری احمر میں فوجی کارروائیوں میں صرف اسرائیلی، امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر کو عسکری شکل دے رہے ہیں اور وہ اسرائیلی نیویگیشن کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی نیویگیشن کو دھمکی دے رہے ہیں”۔

الشامی نے نشاندہی کی کہ “گروپ کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کی تعداد کو صفرکردیا ہے”۔

“غزہ کے ساتھ یکجہتی کے طور پر جسے امریکی حمایت کے ساتھ تباہ کن اسرائیلی جنگ کا سامنا ہے یمنی انصار اللہ گروپ نے میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیلی مال بردار جہازوں یا بحیرہ احمر میں ان سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنایا۔

اس سال کے آغاز سے واشنگٹن کی زیرقیادت اتحاد نے بحیرہ احمر میں حملوں کے جواب میں یمن کے مختلف علاقوں میں “حوثیوں کے ٹھکانوں” کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی۔

واشنگٹن اور لندن کی مداخلت اور گزشتہ جنوری میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہونے کے بعد حوثی گروپ نے اعلان کیا کہ اب اس نے تمام امریکی اور برطانوی جہازوں کو اپنے فوجی اہداف میں شمار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan