Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صحافی برادری اور سوشل بلاگرز مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم

اسلام آباد (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ صحافی برادری اور سوشل بلاگرز مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد کے معروف صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں سمیت یوٹیوب بلاگرز کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں ڈان نیوز کے معروف صحافی کلب علی، ہم نیوز کے سینئر صحافی نادر بلوچ، دنیا نیوز کے سینئر صحافی الماس رضا، سوشل میڈیا اور یوٹیوب بلاگرز میں رضی طاہر، فیصل تارڑ، عثمان چوہدری، احتشام الحق، عثمان خان، عارف علی، ارسلان ایاز، سجاد پنھور اور دیگر موجود تھے۔ جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی اراکین میں علی واصف، قاسم رضا اور محمد باقر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور فلسطین کے لئے موثر آواز اٹھائی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری نئی نسل کو مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لہذا ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے قلم اور زبان کے ذریعہ جدوجہد کریں اور دنیا کے مظلوم اقوام بالخصوص فلسطین و کشمیر اور یمن کی آواز کو دبنے نہ دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے صحافیوں اور یوٹیوب بلاگرز کو مسئلہ فلسطین کا مکمل تاریخی پس منظر اور ستر سالہ مزاحمت کی جدوجہد میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی معلومات فراہم کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ آج فلسطین کی مزاحمت نے طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔ دشمن فلسطینی مزاحمت سے خوفزدہ ہے۔ عرب حکمران اسرائیل سے دوستی کر کے اپنا نقصان کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فلسفہ کے تحت پاکستان اور اس کے عوام کبھی فلسطین کاز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
اس موقع پر صحافی برادری اور سوشل میڈیا کارکنوں سمیت یوٹیوب بلاگرز نے ڈاکٹر صابر ابو مریم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت دنیاکی مظلوم اقوام بشمول یمن کی حمایت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan