Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سال2023 میں 31 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قابض فوج کی تحویل میں

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)صیہونی قابض فوج نے اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک 31 فلسطینی شہداء کی لاشوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے طویل ریکارڈ میں اضافہ ہوا ہے۔

جنین شہر شہداء کی تعداد میں سرفہرست ہے۔ قابض فوج نے جنین کیمپ میں دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے آٹھ فلسطینیوں کی لاشوں کو اٹھا لیا تھا۔ اس کے بعد نابلس شہر چھ شہداء کی نعشیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ اریحا کے پانچ شہداء اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ الخلیل اور یروشلم کے چار چار شہداء کے جسد خاکی قابض فوج نے  قبضے میں لیے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ سے تین شہید اسرائیلی قابض فوج کی تحویل میں ہیں۔

غاصب صیہونی ریاست فلسطینی اسیران میں سے گیارہ شہداء کی لاشیں اب بھی اپنی جیلوں میں رکھے ہوئے ہیں جبکہ اکتوبر 2015 سے اب تک 141 شہداء کی لاشیں قبضے میں لی گئیں۔

گزشتہ مارچ میں 120 سے زائد انجمنوں، تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے ایک میڈیا مہم شروع کی تھی جس میں شہداء کے جسد خاکی کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو کئی سالوں سے صیہونی قبضے کے قابض ریاست میں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan