Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ھنیہ کا محمود عباس کو فون

دوحا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا۔ فون پر دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والی سیکرٹری جنرل کے اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی دھڑوں کی فالو اپ کمیٹی کی تشکیل کو تیزکرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جنرل سیکرٹریز کی اگلی میٹنگ سے پہلے اپنے مباحث کے نتائج پیش کر سکے۔

ملاقات کے دوران لبنان کے عین الحلوہ کیمپ میں پیش آنے والے دردناک واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطینیوں اور لبنانیوں کی جانب سے جنگ بندی کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔

فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریوں کا اجلاس گذشتہ جولائی کی 30 تاریخ کو مصر کے شہر العالمین میں منعقد ہوا، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل سیاسی نظربندی کے باعث تین فلسطینی دھڑوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس وقت، دھڑوں نے ایک جامع قومی منصوبے تک پہنچنے اور قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ جامع قیادت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan