Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سال 2022ء میں 31 اسرائیلی جھنم واصل، 525 سے زیادہ زخمی ہوئے

سال 2022 میں عوامی اور مسلح مزاحمت کی مختلف شکلوں خاص طور پر مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک قابل ذکر اور معیاری اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ فلسطینیوں کی طرف سے ہر قسم کی مزاحمت کی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔

عوامی اور مسلح مزاحمت جس کی نمائندگی جنین بٹالین اور نابلس میں “عرین الاسود” کرتے ہیں سال 2022 کے لیے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کا ایک نمونہ اور ایک چیلنج کی علامت بنے، کیونکہ انہوں نے سینکڑوں مزاحمت اور مسلح جھڑپیں کیں۔ قابض فوجیوں اور آباد کاروں کو خوفزدہ کیا۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر نے سال 2022 کے دوران 31 اسرائیلیوں، جن میں سے زیادہ تر فوجیوں کی ہلاکت اور 525 سے زیادہ دیگرکے زخمی ہونے کی نشاندہی 12,188 سے زیادہ مزاحمتی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ ان کارروایوں میں فائرنگ کے 848آپریشنز، چاقو حملوں کے37 ، گاڑیوں کی ٹکر کے18 اور بم دھماکوں کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے۔

پچھلے سال کے دوران انفرادی مزاحمت کے رجحان نے مغربی کنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں قابض ریاست کو نشانہ بنانے کے لیے معیاری انفرادی کارروائیوں کی ایک لہر کے آغاز کے لیے چنگاری کا  کردار ادا کیا۔ پھر فوجی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے ایک منظم مسلح کارروائی کی شکل اختیار کی۔ جزیرہ نما النقب میں شہید محمد ابو القیعان نے انجام دیا 3/22/2022 نے ایک مزاحمتی کارروائی میں 4 اسرائیلیوں کو ہلاک ور 2 دیگر زخمی کرتے ہوئے جوابی کارروائی میں خود بھی جام شہادت نوش کیا۔

3/27/2022 کو شہداء ابراہیم اور امین الغباریہ نے حضیرہ میں ایک فائرنگ آپریشن کیا، جس میں 2 اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے۔معیاری فائرنگ آپریشن میں حمارشہ نے 3/2022 کو تل ابیب کے علاقے “بنی باراک” اور “رمات گان” میں 5 اسرائیلیوں کو ہلاک اور بارہ کو زخمی کیا۔

مورخہ 4/7/2022 کو مقبوضہ شہر تل ابیب کی ڈیزن کوف اسٹریٹ پر جنین سے تعلق رکھنے والے شہید رعد حازم کی جانب سے کی گئی ایک بہادرانہ فائرنگ کی کارروائی میں 3 آباد کار ہلاک اور 15 دیگر شدید زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان رعد بھی شہید ہوگیا۔

دو شہیدوں یوسف مری اور محمد عاصی نے 4/29/2022 کو کارلو ہتھیار سے فائرنگ کرکے ارئیل بستی میں ایک یہودی آبا کار سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا۔

5/5/2022 کو دو مزاحمتی کارکنوں19 سالہ اسعد یوسف الرفاعی اور20 سالہ صبحی عماد ابو شقیر نے تل ابیب کے مشرق میں واقع “العاد” بستی میں کمانڈو حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں تین آباد کار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

9/14/2022 کو الجلمہ چوکی کے قریب فائرنگ کی بہادری کی کارروائی کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا، جس میں دو فلسطینیوں احمد ایمن ابراہیم عابد اور رحمان ہانی صحبی عابد نے نام شہادت نوش کیا۔

شعفاط کیمپ سے تعلق رکھنے والے شہید 22 سالہ عدی التمیمی نے 10/8/2022 کو قابض فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون فوجی ہلاک اور دو دیگر فوجی زخمی ہوئے۔ التمیمی کارروائی کے بعد فرار ہوگئےمگر بارہ دن کےبعد انہیں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan