صیہونی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 کے آغاز سے اب تک 14 صیہونی فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔
عبرانی “وائی نیٹ” ویب سائٹ کے مطابق یہ تعداد 5 سالوں میں سب سے زیادہ ہے، گذشتہ سال 11 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والوں کی اکثریت مرد فوجیوں کی ہے، اور وہ ایسا کرنے سے قبل خود کشی کی کوئی وضاحت نہیں کرتے۔
صہیونی فوج خودکشیوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچ سکی اور کمانڈروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ خودکشیوں میں اضافے کو روکنے کے لیے “بڑھتی چوکسی اور ضروری توجہ” کو یقینی بنائیں۔
قابض فوج میں ’مین پاور‘ ڈویژن کے سربراہ نے نفسیاتی مسائل کا شکار فوجیوں کے لیے ہاٹ لائن کھولنے کی ہدایات جاری کیں۔