Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی کمپنی اور کویتی “کریڈٹ” بینک کےدرمیان معاہدے کی تحقیقات

کویت نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ کریڈٹ بینک کے معاہدے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت خزانہ نے بینک سے معاہدہ ختم کرنے کے لیے کہا ہے۔

کویتی وزیر خزانہ عبدالوہاب الرشید نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزارت نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کے لیے کریڈٹ بینک سے بات کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا “آڈٹ بیورو کی رپورٹ میں شامل تازہ ترین پیش رفت کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ کریڈٹ بینک کو اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے حوالے سے اسٹیٹ آڈٹ بیورو کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہےاور اسٹیٹ آڈٹ بیورو کی رپورٹ میں شامل تازہ ترین پیشرفت کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس حوالے سے رکن پارلیمنٹ حماد المدلج نے 21 دسمبر کو قومی مجلس امہ کے اجلاس میں تل ابیب میں واقع کمپنی کے لیے کریڈٹ بینک کے تحفظاتی نظام کے استعمال اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کویتی وزیر کا یہ بیان پارلیمنٹ کے رکن حماد المدلج کے اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ کریڈٹ بینک نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اپنے تحفظ کے نظام کی خریداری، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

دوسری طرف کویتی کریڈٹ بینک نے اس بات کی تردید کی کہ اور رکن پارلیمان حماد المدلج کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کریڈٹ بنک نے کی اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

بینک نے کویتی میڈیا کے ذریعہ کئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے وہ ایک لائسنس یافتہ کویتی کمپنی ہے، جسے ملک کے مجاز حکام نے منظور کیا ہے۔ اسے وزارت تجارت و صنعت اور مرکزی ایجنسی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے منظوری دی گئی ہے۔ .

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan