Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں قتل و غارت، بمباری اور قتل عام جاری ہے: یو این سیکرٹری جنرل

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماہ رمضان کے آغاز پر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “آج رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز ہو رہا ہے۔ ایک ایسا وقت جب دنیا بھر کے مسلمان امن، مفاہمت اور یکجہتی کی اقدار کو مناتے اور پھیلاتے ہیں، لیکن رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں قتل و غارت، بمباری اور قتل عام جاری ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “آج میری پرزور اپیل ہے کہ ہتھیاروں کو خاموش کر کے اور تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ماہ رمضان کی روح پر عمل پیرا ہوں تاکہ جان بچانے والی انسانی امداد کو غزہ منتقل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اس کے ساتھ ہی اور رمضان کے مہینے کی رحمت کے جذبے میں میں تمام مغویوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔”

اسرائیل کا اندازہ ہے کہ 130 اسرائیلی اب بھی غزہ میں مزاحمت کے قیدی ہیں، جن میں سے 99 اب بھی زندہ ہیں۔ 31 اسرائیلی بمباری یا قابض فوج کی گولیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

نومبرکے آخر میں ایک ہفتہ طویل جنگ بندی کے تحت 240 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 100 سے زائد اسرائیلی اور غیر ملکی مرد و خواتین قیدیوں کی رہائی کی اجازت دی گئی تھی۔

سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کہتا ہے کہ اس کی جنگ فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے خلاف ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ یہ جنگ فلسطینیوں کے لیے اجتماعی عذاب میں بدل گئی ہے”۔

انہوں نے غزہ تک “ان تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو ضروری رفتار اور پیمانے کے ساتھ جان بچانے والی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے میں رکاوٹ ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی ایک چوتھائی آبادی قحط کے دہانے پر ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت، جنگ اور قابض فوج کی جانب سے انسانی امداد کی پٹی میں داخلے پر پابندیوں کے نتیجے میں وہاں کے فلسطینی بالخصوص غزہ اور شمالی گورنری قحط کی لپیٹ میں ہیں۔

گوتیریس نے وضاحت کی کہ بین الاقوامی انسانی قانون ناکام ہو گیا ہے، رفح پر اسرائیلی حملے کا خطرہ غزہ کے لوگوں کو جہنم کے مزید گہرے دائرے میں دھکیل سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan