Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رمضان میں القدس میں دو ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی پولیس نے ماہ رمضان (23 مارچ کو متوقع) کی تیاریوں کے تناظر میں مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس فورس کو مزید تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں متعدد فارمیشنز سے 2000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عبرانی “واللا” نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس کی توجہ ماہ رمضان کے دوران جمعہ کے دن ہوگی، جب دسیوں ہزار نمازیوں کی نماز جمعہ ادا کرنے کے لیےمسجد اقصیٰ کی طرف بڑھیں گے۔

رپورٹ میں پولیس کی تیاریوں کے ایک اور پہلو کا حوالہ دیا گیا، جوالقدس میں سرگرم فلسطینی عناصر کے خلاف گرفتاریاں اور انتباہی نوٹس جاری کر رہی ہے۔ یروشلم سے 10 سے زائد فلسطینیوں کو حال ہی میں انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حالیہ مہینوں میں یروشلم میں 25 کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا، جن میں سے کچھ سوشل نیٹ ورکس کی نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کے بعد کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں مشرقی یروشلم کے فلسطینی باشندوں کے ساتھ کشیدگی اور تصادم کو کم کرنے کے لیے رمضان کے مہینے میں مکانات کی مسماری کو موخر اور ملتوی کیا گیا ہے۔ “ایسا لگتا ہے کہ اس سال اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan