Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض افواج سے جھڑپ، قلندیہ کیمپ میں ایک فلسطینی مزاحمت کار شہید

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ کیمپ پر حملے کے دوران آج پیر کے روز قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ بہادرانہ جھڑپ میں ایک فلسطینی مزاحمت کار جام شہادت نوش کر گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ ذرائع کے مطابق قابض افواج نے کیمپ کے سامنے واقع ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر دھاوا بولا اور آنسو گیس کے گولوں، صوتی بموں اور لائیو گولیوں کی شدید بوچھاڑ کی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کے سر میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ذرائع نے مزید وضاحت کی کہ قابض افواج نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قلندیہ کیمپ میں ایمبولینس کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید تک پہنچنے سے روکنے کی مذموم کوشش کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan