اسرائیلی قابض اتھارٹی نے دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں الخلیل کے جنوب مغربی حصے سے جمعہ کے روز کی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز کے اہلکار پہلے بھی اسرائیلی قید میں رہ چکے فلسطینی ندیم باسم کی گرفتاری کے لیے آئی تھی۔ اسرائیلی قابض اتھارٹی نے دورا ٹاؤن میں واقع ندیم باسم کے گھر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر نوجوان فلسطینی مراد محمد حمدان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
اسرائیلی قابض اتھارٹی نے الطبقہ گاؤں پر بھی دھاوا بولا۔ یہ گاؤں بھی الخلیل کے جنوب میں واقع ہے۔ اس دوران آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔
دریں اثناء اسرائیلی قابض اتھارٹی نے غزہ سے جڑی بستی خان یونس کی زرعی اراضی پر مشین گن سے فائر کیے۔ تاکہ غزہ کے جنوب میں واقع زرعی اراضی پر کسانوں کو آنے سے روک سکے۔