غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اتوار کی شام کو قابض فوج نے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس میں سرجیکل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناہید ابو تیمہ کو گرفتار کر لیا۔
غزہ میں وزارت صحت نے کہا کہ 150 مریض طبی امداد کے بغیر ناصر کمپلیکس میں پرانی عمارت کے کمروں اور راہداریوں کے اندر منتقل نہیں ہو سکتے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ قابض فوج ناصر کمپلیکس کے مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کرنےسے انکار کرتی ہے جس سے ان کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہوچکی ہیں۔
اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ غزہ کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں صورتحال تباہ کن ہے اور ہمیں مریضوں کی حفاظت کا خدشہ ہے۔
حالیہ دنوں میں ہسپتال کے قریب پرتشدد لڑائی چھڑ گئی جس پر اسرائیلی قابض فوج نے دھاوا بول دیا اور غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے ہسپتال پر دھاوا بولنے کے بعد بجلی منقطع اور جنریٹر بند کرنے کا اعلان کیا۔