کل جمعرات کو اسرائیلی قابض بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی کے سمندر میں دو ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کے ماہی گیری کا سامان ضبط کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سرکاری حکام نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “قابض بحریہ کے فوجیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں دو ماہی گیروں کو گرفتار کیا جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی”۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قابض بحریہ نے حسکا،مجداف، جال اور مچھلی پکڑنے کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔”
اس سے قبل اسرائیلی قابض بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کو نشانہ بنایا ان پر گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ قابض بحریہ روزانہ کی بنیاد پرغزہ کی پٹی کے سمندر میں کام کرنے والے ماہی گیروں کو نشانہ بنا کر انہیں روزی روٹی کے حصول سے محروم کرنے کی سازش پرعمل پیرا ہے۔