Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی عدالت سے 6 فلسطینی قیدیوں کو سزائیں

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)قابض اسرائیلی فوجی عدالت نے متعدد فلسطینی قیدیوں کے خلاف فیصلے جاری کیے جن میں انتظامی حراست کے احکامات جاری کرنے، انتظامی منتقلی اور حراست میں توسیع شامل ہے۔

قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے مختصر بیانات میں کہا کہ قابض فوجی عدالت نے قیدی محمد خمایسا کو جن کا تعلق جنین سے ہے کو 6 ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کر دیا۔

محمد خمایسہ جنین کے مغرب میں واقع قصبے الیامون سے تعلق رکھنے والے ایک سابق قیدی ہیں اور وہ 15 سال قابض ریاست کی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

عدالت نے بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر قصبے سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں قصے عمر صبیح کو 6 ماہ کے لیے اور زخمی لڑکے ابی ابو ماریہ (18 سال) کو بیت امر کو پانچ ماہ کا انتظامی حراست کا حکم بھی جاری کیا۔

قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے مطابق حیفہ کی عدالت نے عکر سے کارکن حسن نداف کی نظر بندی میں اگلے اتوار تک توسیع کر دی۔

عوفر ملٹری کورٹ نے رام اللہ سے قیدی محمد ریان کی حراست میں 18 اکتوبر تک اور نوجوان یوسف عبدالفتاح ربیعی کی حراست میں اگلی جمعرات تک توسیع کر دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan