Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا طوفان الاقصیٰ میں 1,538 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )صہیونی قابض افواج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ جنگ شروع کرنے کے بعد سے ہلاک ہونے والے فوجیوں اور آباد کاروں کی تعداد بڑھ کر 1,538 ہو گئی ہے۔

آج پیر کو اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے تصدیق کی کہ اب تک 823 ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے اور 715 لاشوں کو تدفین کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے مزید کہا کہ باقی لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 311 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ غزہ میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز سے اب تک 5,431 اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں۔

عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی اندھا دھند بمباری کے نتیجے میں اب تک 50 کے قریب اسرائیلی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی دھڑے بھی غزہ کی پٹی میں شہریوں کے قتل عام کے جواب میں غزہ کی پٹی، تل ابیب اور زیادہ تر بستیوں پر راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan