Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج نےغزہ پر 24 دنوں میں 18 ہزار ٹن بارودی مواد گرا دیا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) فلسطینی سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج  نے غزہ پر 18 ہزار ٹن بارودی مواد سے بمباری کی، جو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹمی بم سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔

معروف نے غزہ میں پیر کی شام ایک پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی پر مسلسل 24ویں دن جاری نازی اسرائیلی جارحیت کے نقصانات اور اثرات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ غاصب دشمن نے فلسطینی خاندانوں کے خلاف 908 قتل عام کیے، جس میں ہزاروں افراد کی جانیں گئیں۔ اس موقع پر 35 صحافی، 124 طبی عملے کے کارکن اورشہری دفاع کے 18 کارکن شہید ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ غاصب مجرم صہیونی فوج نے غزی کی پٹی میں بچوں کو خاص طور پر نشانہ بنا کر نسل کشی کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس دوران قابض فوج نے تین ماہ اور آٹھ ماہ کے درمیان کے درجنوں بچوں کو شہید کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض دشمن نے بہت سے خاندانوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا، جن میں مالکہ خاندان کے 17 افراد شہید ہوئے۔ برکہ خاندان 18 ، غباین خاندان کے 19،زنون خاندان کے 18 اور کرد خاندان کے20 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی پر جاری جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8,306 ہو گئی ہے جن میں 3,457 بچے اور 2,136 خواتین اور بچیاں شامل ہیں جب کہ پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچنے والے زخمیوں کی تعداد 21,048 تک پہنچ گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan