Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کی”گیواتی” بریگیڈ کے ایک کمپنی کمانڈر کی ہلاکت کا اعتراف

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عبرانی میڈیا ذرائع نے منگل بتایا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولیوں سے اسرائیلی قابض فوج کا ایک میجرکےعہدے کا افسر ہلاک ہوگیا۔ 28 اکتوبر 2023ء کو پٹی میں زمینی دراندازی شروع ہونے کے بعد سے فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 241 افسروں اور سپاہیوں تک پہنچ گئی۔

اسرائیلی پبلک ریڈیو نے بتایا کہ میجر شہرغزہ کی پٹی میں لڑائی میں مارے گئے۔ یہ فوجی افسر گیواتی بریگیڈ کا ایک کمپنی کمانڈر ہے۔ پہلے “شلداگ” یونٹ کا رکن تھا۔

القسام بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہا ہے کہ اس کے مزحمت کاروں نے “بلیک ہاک” اور “یاسور” طیاروں کی نقل و حمل کی نگرانی کی جو کہ زیتون کے پڑوس میں ہونے والی شدید لڑائیوں کے بعد دشمن کی افواج کے درمیان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

قبل ازیں آج قابض فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائیوں میں اس کے 7 فوجی اور افسران زخمی ہوئے۔

جبکہ اسرائیلی سوروکا ہسپتال نے اطلاع دی ہے کہ اسے منگل کو 36 زخمی فوجی ملے ہیں۔ ان میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan