Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف لندن میں دو لاکھ افراد کا مظاہرہ

لندن (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ہفتے کے روز برطانوی دارالحکومت لندن میں دو لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔

اس مظاہرے کا اہتمام برطانیہ میں فلسطینی فورم، برٹش فلسطین سولیڈیریٹی کمپین، فرینڈز آف الاقصیٰ سوسائٹی، برطانیہ میں اسلامک لیگ، جنگ بند کرو اتحاد اور “ایٹمی ہتھیار بند کرو” اتحاد نے کیا مشترکہ طور پر کیا تھا۔

شرکاء نے غزہ میں شہریوں کی نسل کشی کو مسترد کرنے کے نعروں پرمشتمل بینرز، کتبے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

برطانیہ میں غزہ کے خاندانوں کے ترجمان ابراہیم خضرا نے مظاہرے کے دوران کہا کہ “یہ دوسرا نکبہ نہیں ہے کیونکہ پہلا نکبہ کبھی ختم نہیں ہوا۔ یہ ایک مسلسل تباہی ہے اور اس کی ہولناکیاں ایک بار پھر دنیا کی آنکھوں کے سامنے دہرائی جا رہی ہیں”۔

خضرا نے کہا کہ “ہم صرف آٹھ ہفتوں میں 20,000 سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کی بات کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں اب بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں، سکولوں، مساجد اور گرجا گھروں پر اب بھی بمباری کی جا رہی ہے اور غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

برطانیہ میں فلسطینی فورم کی ترجمان لجین عبداللہ نے کہا کہ “آپ پر سلامتی ہو اور اس سرزمین پر امن ہو جو امن کے لیے بنائی گئی تھی لیکن اس نے کبھی امن نہیں دیکھا۔ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں کی طرح، میں صرف فلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی نہیں ہوں۔ یہ میری شناخت، میرا بچپن، میرا ورثہ اور میرا مقصد ہے”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan