Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی حراست میں فلسطینی خواتین سے مبینہ بدسلوکی، 17 اسیرات کو تنہائی کی سزا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسیران میڈیا آفس نے قابض صہیونی افسران اور جیل اہلکاروں کے ہاتھوں فلسطینی اسیر خواتین پر کیے جانے والے وحشیانہ مظالم کو بے نقاب کیا ہے، جن میں ان کا حجاب نوچنا، تشدد کا نشانہ بنانا اور ان کے کمروں نیز غسل خانوں کے اندر زہریلی گیس کا چھڑکاؤ کرنا شامل ہے، جس کے باعث متعدد اسیر خواتین کی حالت تشویشناک ہو گئی، جن میں ایک حاملہ اسیر خاتون بھی شامل ہیں۔

دفتر نے بتایا کہ ایک قابض اسرائیلی افسر نے اسیر خواتین کے بالوں کی تلاشی کے بہانے ان کا حجاب نوچ لیا، اور 17 اسیر خواتین کو تنہائی کی سزا دیتے ہوئے انہیں اپنی چوٹیاں کھولنے پر مجبور کیا، جو کہ ان کی پرائیویسی اور عزتِ نفس پر سنگین حملہ ہے۔

مزید برآں قابض سرکوب کن فورسز نے اسیر خواتین کو ایک گھنٹے تک الٹا لیٹنے پر مجبور کیا، اور ان پر تشدد کرنے کے بعد انہیں آنسو گیس سے بھرے کمروں میں واپس دھکیل دیا۔

دفتر کے مطابق، جیل اہلکاروں نے 15 اسیر خواتین پر مشتمل ایک کمرے کے اندر، جن میں سے کچھ مسن خواتین بھی تھیں، مرچوں کا سپرے (پیپر سپرے) چھڑکا، جس کی وجہ سے انہیں شدید قے آنے لگیں؛ اس دوران ایک اسیر خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر باہر لایا گیا جبکہ دوسری چلنے سے قاصر ہو گئی۔

دفتر نے اشارہ کیا کہ یہ مظالم غسل خانوں تک پھیل گئے، جہاں اسیر خواتین پر گیس کا چھڑکاؤ کیا گیا، جن میں ایک حاملہ اسیر خاتون بھی شامل تھی جسے طبیعت بگڑنے پر کلینک منتقل کرنا پڑا۔

اسیران میڈیا آفس نے ان مظالم کو فوری طور پر روکنے، اسیر خواتین کی پرائیویسی اور عزتِ نفس کی حفاظت کرنے، اور زخمی، حاملہ نیز بیمار اسیر خواتین کو فوری طبی دیکھ بھال کی فراہم کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ انکشافات اسیر خواتین کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے بارے میں متواتر انتباہات کے سایہ میں سامنے آئے ہیں، کیونکہ کلب برائے اسیران نے رواں ماہ کی 12 اکتوبر کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا تھا کہ قابض اسرائیل 87 اسیر خواتین کو حراست میں لیے ہوئے ہے، جن میں سے 21 انتظامی حراست کے تحت قید ہیں؛ بیان میں اسیر خواتین کے درمیان خارش (اسکیبیز) کی بیماری پھیلنے کے ساتھ ساتھ سرکوبی، تنہائی کی سزا، تشدد اور علاج سے محرومی جیسے مظالم کے تسلسل کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔

ان حالات کی ایک مثال کے طور پر، کلب برائے اسیران نے بیان کی تاریخ تک صحافی اسیر خاتون بشریٰ الطویل کو تقریباً 50 دنوں سے مسلسل تنہائی کی سزا میں رکھنے اور ان پر تشدد کرنے کی دستاویز کاری کی، جس کے ساتھ ہی ان کی انتظامی حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی۔ کلب نے وضاحت کی کہ انہیں مسلسل مختلف جیلوں میں منتقل کرنے سے قانونی ٹیموں کی ملاقاتوں اور ان کی حالت کی متابعت میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، اور انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے ان کی حفاظت اور تنہائی کی سزا کے خاتمے کے لیے مداخلت کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan