Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے9 ماہ بعد رہا

گذشتہ شب قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں رانتیس سے قیدی اسلام دانون کو نو ماہ کی حراست کے بعد رہا کیا۔

قابض فوج نے گذشتہ سال 13 جون کو اسلام ماجد دانون کو گاؤں رانتیس میں ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کیا تھا۔

قابض حکام نے دانون کو 6 ماہ کے لیے انتظامی حراست میں منتقل کر دیا، یہ جانتے ہوئے کہ وہ ایک آزاد قیدی تھا جس نے تقریباً 11 سال قبضے کی جیلوں میں گزارے۔

قابض فوج نے 10 ستمبر 2003 کو رنتیس میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” تحریک کے درجنوں کارکنوں اور حامیوں کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم کے ایک حصے کے طور پر دانون کو گرفتار کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan