Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین کاز کی حمایت پر پاکستانی عوام اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شکر گذار ہیں۔ فلسطینی سفیر احمد رباعی

اسلام آباد ( مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے پاکستان میں سفیر احمد رباعی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کو ٹیلی فون پر کہا ہے کہ ہم پاکستانی عوام اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی فلسطین کاز کی بھرپور اور مسلسل حمایت پر شکر گذار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں عظیم الشان یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کے انعقاد پر ڈاکٹر صابر ابو مریم کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی فلسطینیوں سے والہانہ محبت بے مثال ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کی حمایت ہمارا شرعی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا مشن ہے کہ فلسطین کاز کی حمایت کی جائے ہمیں فخر ہے کہ ہمارے قائد محمد علی جناح اور علامہ اقبال ہیں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی سفیر کو فروری میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan