Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی ریاست کے انکار سے اسرائیل عالمی نظام سے بغاوت کررہا ہے: حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہےکہ صیہونی دہشت گرد حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی نظام کے لیے ایک چیلنج ہے۔ صہیونی ریاست کے اپنے رویے کے ذریعے پہلے ہی ثابت کرچکا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔  اسرائیل کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں سے انحراف ہے، ہمارے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت سے انکار اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کوموصول ہونے والے ایک بیان میں حماس نےزور دے کر کہا کہ تیس سال سے زیادہ عرصہ قبل مذاکرات کے آغاز کے بعد سے صہیونی دشمن کی پالیسی صرف وقت کے حصول پر مبنی رہی ہے۔ اس دوران وہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی اراضی کو چوری کرنا، اسے یہودیت میں بدلنا اور بستیوں کو وسعت دیتے ہوئے فلسطینی ریاست کے وجود کے تمام امکانات کو ختم کرنا ہے۔

اتوار کے روز اسرائیلی قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زور دیا کہ “ان کا ملک فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کرنے کی مخالفت جاری رکھے گا”۔

نیتن یاہو نے “ایکس” پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت کے ہفتہ وار اجلاس میں فلسطینی ریاست کو یک طرف طور پر تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan