Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی قیدی نائل البرغوثی تفتیش کے لیے جیل سے تفتیشی مرکزمنتقل

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)کل منگل کوصہیونی قابض جیل انتظامیہ نے قیدی نائل البرغوثی کو “نفحہ” جیل سے “الجلمہ” تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔

کلب برائے اسیران نےایک بیان میں کہا ہے کہ نائل البرغوثی کی جیل سے تفتیشی مرکز منتقلی کی وجوہات کے بارے میں کوئی اضافی معلومات دستیاب نہیں۔ وہ مسلسل چار دھائیوں سے اسرائیلی جیلروں کی بدسلوکی، انتقام اور اور ظالم کا شکار ہیں۔

کلب برائے اسیران نے 65 سالہ قیدی برغوثی کے حوالے سے قابض جیل انتظامیہ کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

قابض ریاست نے نائل کی اہلیہ اور بہن کو حال ہی میں ان سے ملنے سے روک دیا تھا۔ خیال رہے کہ ان کے قریبی رشتہ داروں میں ان کی اہلیہ اور بیوی کے سوا باقی سب لوگ وفات پار چکے ہیں۔

گذشتہ نومبر میں فلسطینی اسیر نائل البرغوثی اسرائیلی غاصب کی جیلوں میں اپنے 43 ویں سال میں داخل ہوئے، جن میں سے انہوں نے 34 سال مسلسل قید میں گزارے جو کہ قابض جیلوں میں اسیران کی فلسطینی قومی تحریک کی تاریخ کا طویل ترین دورانیہ ہے۔ .

نائل البرغوثی کو پہلی بار اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی عمر 21 سال تھی اور انہیں 1978ء میں عمر قید اور 18 سال کی سزا سنائی گئی۔

البرغوثی قید سے باہر صرف 32 ماہ رہے جب انہیں 2011ء میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی جانب سے اپنے مغوی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے وفا الاحرار معاہدے کے ایک حصے کے طور پر رہا کیا گیا تھا۔

قابض فوج نے 2014 میں ایک بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم شروع کی جس میں البرغوتی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ معاہدے کےتحت رہا ہونے والے 48 افراد کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan