Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کیا اسرائیلی اخبار کا پاکستان سے متعلق دعویٰ سچ ہے ؟

پاکستان (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی فرم کے براستہ سنگاپور بیچے گئے ٹولز ایف آئی اے اور پولیس استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس 2012 سے اسرائیلی سائبر ٹیکنالوجی فرم کی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں اور بین الاقوامی شپمنٹ ریکارڈ کے مطابق اسرائیلی فرم سیلیبریٹ ایشیا پیسیفک نے2019 تک پاکستانی کمپنیوں اور ایف آئی اے کو اپنی مصنوعات بیچیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے اسرائیلی فرم سیلیبریٹ کی یو ایف ای ڈی ٹچ الٹی میٹ ڈیوائسز حاصل کیں۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس، چین، یوگنڈا، وینزویلا، انڈونیشیا، فلپائن، روس، ایتھوپیا اور بنگلا دیش اسرائیلی فرم کےکلائنٹس میں شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فرم سیلیبریٹ ایشیا پیسیفک نے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی پاکستان کو براہ راست یا بالواسطہ فروخت نہیں کرتی
اسرائیلی فرم سیلیبریٹ نے پاکستان کے لیے سنگاپور شپمنٹ سرٹیفیکیٹ اور پاکستانی سرکاری ٹینڈرز کے ساتھ تعلق کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اسرائیلی سائبرٹیکنالوجی فرم کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے آلات صرف سکیورٹی فورسز اور محکمہ پولیس کو فروخت کرتی ہے۔
اس معاملہ پر اسرائیلی وزارت دفاع نےاس رپورٹ پر ردعمل دینے سےگریز کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan