Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی قیدی نے اسرائیلی زندان میں قرآن پاک حفظ کرلیا

فلسطین (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطین کے غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے قبیہ سے تعلق رکھنے والے قیدی نائف غیظان نے اسرائیل کی ریمونڈ جیل میں ایک ہی نشست میں پورا قرآن پاک حفظ کیا اور اس کی تلاوت کی۔

قیدی نائف غیظان اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے القسام بریگیڈز کے ذریعے 2011 میں نافذ کردہ “وا الاحرار” معاہدے کےتحت رہا ہوئے تھے۔

17 سال قیدی غیظان نے قابض ریاست کی جیلوں میں گزارے اور “وفاء الاحرار” میں اس کی رہائی کے بعد قابض حکام نے اسے 2014ء میں “وفاء الاحرار” ڈیل کے درجنوں رہا ہونے والےقیدیوں کے ساتھ دوبارہ گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے قیدی، “غیظان” کو اس کی دو عمر قید اور 30 سال کی سابقہ سزا پر بحال کر دیا۔ اس کی دوبارہ گرفتاری کے بعد نو سال گزر چکے ہیں، جب کہ اسرائیلی زندانوں میں اس کی قید کی سزا 26 سال تک پہنچ گئی۔

غیظان کی مشکلات اس وقت اور بڑھ گئیں  جب نومبر 2022 میں اس کی والدہ صفیہ غیظان کا انتقال ہو گیا تھا۔ قابض حکام نے اسے اپنی والدہ کےجنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan