Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں اسرائیلی فوجی افسر ہلاک

قلقیلیہ -[ مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن] فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع “کیدومیم” بستی کے قریب جمعرات کی شام ایک فلسطینی مزاحمت کار کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک اور ایک آباد کار زخمی ہو گیا۔

صہیونی فوجی ریڈیو نے اعلان کیا کہ آپریشن کرنے والا فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی میں آیا اور وہاں سے باہر نکلا اور دو قریبی علاقوں میں آباد کاروں پر فائرنگ کی۔

ادھراسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیدومیم یہودی بستی کےقریب فوجی کو ہلاک کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عبرانی اخبار معاریو نے کہا کہ یہودی بستی کی حفاظت کرنے والا سپاہی شدید زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan