Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی خواتین کو برہنہ کرنا اسرائیلی فوج کا بدترین جرم ہے:او آئی سی

الخلیل -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تعاون تنظیم [و آئی سی] نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینی خواتین کو ہراساں کرنے کے مجرمانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی اقدام قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں چھپنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر میں موجود فلسطینی خواتین کو برہنہ ہونے پرمجبور کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی خواتین کے ساتھ اس مجرمانہ برتاؤ کی شدید مذمت کرتے ہوئے او آئی سی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی فوج کا فلسطینی خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔

’او آئی سی‘ نے عالمی برادری اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں اور فلسطینی خواتین کے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے واقعے کی تحقیقات کراتے ہوئے  مجرموں کے خلاف مقدمہ چلائیں۔

اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم B’Tselem کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ گذشتہ جولائی میں دو مسلح اسرائیلی فوجیوں نے گشت کے دوران  حملہ آور کتوں  کے ساتھ الخلیل میں ایک خاندان کی 5 فلسطینی خواتین کو الگ الگ کرکے مکمل طور پر برہنہ ہو کر تلاشی لینے پر مجبور کیا تھا۔

خواتین کے بیانات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے دھمکی دی کہ اگر وہ حکم نہ مانیں تو ان پر کتے  چھوڑ دیں گے، گزشتہ جولائی کی دسویں تاریخ کو آدھی رات کے بعد، ایک مشن پر، جس میں تقریباً 50 فوجیوں نے حصہ لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan