Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی کازکی حمایت کے اصولی موقف پر قائم ہیں: کویت

کویت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )خلیجی ریاست کویت نے اسرائیلی قابض ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت کے اصولی موقف پر قائم رہے گا۔

کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں پراسرائیلی ریاست کے مظالم کی  مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کریں گے۔

یہ بات کویت کے وزیر خارجہ الشیخ سالم الصباح نے آج بدھ کو عرب لیگ کی کونسل کے 160ویں اجلاس میں وزارتی سطح پر ہونے والے اجلاس کے دوران کہی۔

الصباح نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ہمارے عرب خطے کے مسائل میں سرفہرست ہے، خاص طور پر برادر فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی دریغ جارحیت میں اضافے اور مسجد  اقصیٰ  میں روزانہ کی دراندازی تسلسل سے جاری ہے۔ ایسے میں کویت فلسطینیوں اور مسجد اقصیٰ کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کویت نے عالمی عدالت انصاف میں ایک تحریری درخواست جمع کرائی ہے تاکہ عدالت فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی قابض ریاست کی خلاف ورزیوں کے مضمرات کے بارے میں مشاورت کی جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan