Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی خاتون فاطمہ ابو شلال کواسرائیلی عدالت سے انتظامی قید کی سزا

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )قابض اسرائیلی حکام نے نابلس کے العین کیمپ سے زیر حراست خاتون رہ نما 41ف سالہ فاطمہ ابو شلال کے خلاف چار ماہ کی انتظامی حراست کا حکم جاری کیا ہے۔

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے بتایا کہ قابض فورسز نے ابو شلال کو 29 اگست کو حوارہ فوجی چوکی کے سامنے سے گرفتار کیا اور اسے انتظامی حراست میں منتقل کر دیا گیا۔ فاطمہ کو اسرائیل کی بدنام زمانہ دیمون جیل منتقل کیا گیا ہے۔

کلب نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے اس کے اکلوتے بیٹے احمد ایمن ابو شلال جس کی عمر 24 سال ہے کو کئی روز قبل زعترا چوکی کے سامنے سے گرفتار کیا تھا اور اسے حوارہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا تھا۔

قابض جیلوں میں 5,100 قیدیوں میں 35 خواتین قیدی ہیں، جن میں چار خواتین قیدیوں سماح عوض، رغد الفنی، حنان البرغوثی،اور فاطمہ ابو شلال کو انتظامی حراست میں منتقل کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan