Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی انقلابی گلوکار حسین منذر کا انتقال

دمشق -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطینی انقلاب کے گلوکار موسیقار اور فن کار حسین منذر المعروف ابوعلی دمشق میں انتقال کرگئے۔

حسین منذر فلسطین کے انقلابی گلوکاروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ  فلسطینی العاشقین موسیقی بینڈ کے سربراہ تھے اور ان کا شمار فلسطین کے ملی نغموں کے گلوکاروں میں ہوتا تھا۔

ذرائع ابلاغ نے فن کار منذر کی موت کا اعلان اس وقت کیا جب وہ دمشق میں زیر علاج تھے۔

مرحوم حسین المنذر لبنان کے بعلبک شہر میں ایک فلسطینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا عرفی نام “ابو علی تھا” وہ ایک لبنانی فنکار اور فلسطینی گانوں کے عاشق بینڈ کے رہ نما تھے۔ وہ روایتی فلسطینی نغموں کے گلوکار تھے اور انہیں اپنے وطن سے بے پناہ محبت تھی۔

مرحوم حسین منذر نے فلسطین کے لیے300 سے زائد نغمے گائے اور ملی گیتوں میں اپنی آواز کا نشان چھوڑا۔

ان کے مشہور گانوں میں’ من سجن عكا طلعت جنازة، ياطالع جبال النار، اشهد يا عالم علينا، عبيروت، هبت النار‘ بہت مشہور نغمے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan