Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الجزائر کا فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کیا

الجزائر(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تنظیم میں فلسطین کو بطور ریاست مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا جائے۔

یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے 78 ویں سیشن کے افتتاحی اجلاس کے دوران انہوں نے خطاب میں کہی۔ الجزائر کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کے لیے غیر معمولی جنرل اسمبلی کےاجلاس کے انعقاد کے اپنے مطالبے کی تجدید کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الجزائر فلسطین پر قابض ریاست کے قبضے کے خاتمے کے لیے 2002 کے عرب اقدام کے لیے پرعزم ہے، جو خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔

عبدالمجید تبون  نے سلامتی کونسل سے دو ریاستی حل کے تحفظ اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے ایک قرارداد جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے مساوات پر مبنی ایک نیا نظام قائم کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے مطالبے کی تجدید کی جو بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور طاقت کے استعمال کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں کمزوری کا شکار ہے۔

اپنے پہلے دن کے دوران نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں کام میں لاطینی ممالک کے سربراہان کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام اور مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ عالمی مسائل کے حل میں اپنی دوغلی بیان بازی اور مسئلہ فلسطین کے مقابلے یوکرین کے تئیں اپنی منافقت بند کرے۔

منگل کو نیویارک میں دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کا آغاز ہوا۔ یہ اجلاس 26 تاریخ تک جاری رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan