Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی بچہ محمد الدرہ شہید کی یاد میں عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تہران(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے بارہ سالہ بچہ محمد الدرہ کی یاد میں ایران کے دارلحکومت تہران میں عالمی فلسطین کانفرنس جمعرات کے روز شروع ہو گئی۔ روزنامہ قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی کانفرنس میں دو درجن س زائد ممالک بشمول ایران، فلسطین، پاکستان، عراق، لبنان، شام، اسپین، سری لنکا، تیونس، الجزائر، ہندوستان، جنوبی افریقا، تاجکستان، ترکی سمیت متعدد ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔ شرکاء میں اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز، اساتذہ، دانشور، این جی اوز کے نمائندوں سمیت فلسطینی تحریک مزاحمت حماس، جہاد اسلامی اور لبنان کی سیاسی و مزاحمتی جماعت حزب اللہ کے نمائندے شریک ہیں۔


کانفرنس کا آغاز جمعرات کے روز ہوا جس میں غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری ناجائز تسلط اور معصوم بچوں کے خلاف جاری سنگین جرائم کو آشکار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکائے کانفرنس نے اپنے خطابات میں کہا کہ چار سو سے زائد بچے آج بھی صہیونی جیلوں میں قید ہیں، سیکڑوں کو بچوں کو غاصب صیہونی حکومت قتل کر چکی ہے، خواتین اور نوجوانوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی قاتل ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے اور نوجوان صیہونی مظالم کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ عرب حکومتیں اسرائیل سے تعلقات قائم کر رہی ہیں۔
عالمی فلسطین کانفرنس کے شرکاء نے سعودی عرب سمیت دیگر عرب حکومتوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے اقدامات کو خیانت قرار دیا اور سخت مذمت کی۔
مقررین نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے ایک روشن تاریخ رقم کی ہے جسے عرب حکمرانوں کی اسرائیل سے تعلقات کے ذریعہ ختم نہیں کیا جاسکتا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات بنانے والے حکومتیں ناکام ہو جائیں گی اور نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہو گا۔

واضح رہے کہ شہید محمد الدرہ کو 30 ستمبر سنہ 2000 میں غاصب صیہونی فوجیوں نے براہ راست گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ محمد الدرہ کے والد اس کو بچانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ نے فلسطین میں دوسری انتفاضہ کی تحریک کو جنم دیا تھا

کانفرنس کی میزبانی انجمن نوجوانان حمایت فلسطین و مخالف صہیونزم نے انجام دی۔ کانفرنس میں جمعیت دفاع فلسطین کے ڈاکٹر حسین روی واران، انجمن نوجوانان مخالفان صیہونزم کے ابو القاسم رحیمیان، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، سری لنکا کے رکن پارلیمنٹ محمد مزمل، تہران کے اسلامک اتحاد کے چیئر مین انجینئر مہدی چمران، پاکستان سے علامہ سید افتخار نقوی، علامہ سید انتصار نقوی، سید جعفر نقوی، فلسطینی محقق ڈاکٹر مصطفی لداوی، جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما ابو شریف ، حزب اللہ کے رہنما عطاء اللہ حمود، اسپین کے دانشور و سیاستدان ماجد دبسی،الجزائر کے سیاسی رہنما حبیب جغام، عراق سے حشد شعبی کے محمد حسین، فلسطین سے احسان عطایا، لبنان سے قاسم عبید، ڈاکٹر البیسی، ترکی سے آکبلوت، ہندوستان سے اشرف زیدی، تاجکستان سے سید برھان اکبر زادہ سمیت دیگر شریک ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan