کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں نمائش بس اسٹاپ پر قائم کئے گئے پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ کی اختتامی تقریب سے فلسطین سے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما احسان عطایا نے خصوصی خطاب کیا جس کا ترجمہ معروف عالم دین مولانا صادق رضا نے کیا۔ پاکستانی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے رہنما احسان عطایا کاکہنا تھا کہ میں اپنے پاکستانی بھائیوں سے خون اور شہادت کی زمین غزہ سے مخاطب ہوں۔ پاکستانی عوام کا فلسطین کاز کی حمایت میں کردار مثالی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کی حالیہ جنگ طوفان الاقصیٰ مظلوموں کی ظالموں کے مقابلہ میں جنگ ہے۔ہم نے اپنی مزاحمت کا آغاز غلیلوں کی مدد سے کیا تھا لیکن آج ہم مستحکم ہیں اور دشمن کے خلاف بھاری اسلحہ سے لڑرہے ہیں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے کہا کہ آج امریکہ، برطانیہ اور تمام مغربی حکومتیں غزہ کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔سب کے سب غاصب صیہونی اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں۔غزہ کی عمارتیں ملبہ کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔اسپتالوں، بازاروں اور اسکولوں سمیت پناہ گزین کیمپوں کو بھی صیہونی جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جہاد اسلامی کے رہنما نے کہا کہ مسلمان اقوام کے ساتھ ساتھ مغربی دنیا میں عیسائی اقوام بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے غزہ کی جنگ میں خطے کی اسلامی مزاحمت کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی حمایت میں لبنان سے حزب اللہ، یمن سے انصار اللہ اور شام اور عراق میں حشد الشعبی ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔غزہ کی اس جنگ میں جنوبی لبنان سے ہمارے حزب اللہ کے بھائیوں نے ستر سے زیادہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور شہادتیں دے رہے ہیں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما احسان عطایا نے کہاکہ ہمیں مسلمان اور عرب حکومتوں سے کوئی امید نہیں ہے۔ہم مسلمان اقوام اور عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ ہیں۔دنیا بھر کے حریت پسند انسان دوست عوام بلا تفریق مذہب و دین غزہ کے مظلوموں کے ہم آواز ہیں۔
احسان عطایا نے کہاکہ فلسطین میں قبلہ اول ہمیشہ مسلمانوں کا تھا اور رہے گا۔اسرائیل کو فلسطین میں بدترین شکست ہوئی ہے۔آج غاصب صیہونی آباد کار مقبوضہ فلسطین میں کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔یوم نکبہ پر ہمارے فلسطینیوں کو ہماری سرزمین سے بے دخل کیا گیا تھا۔آج ہم ان صیہونیوں کو واپس ان کے گھروں کو جاتا دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں جارحیت بند کروانے میں ناکام اور بے بس ہے۔امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی حکومتیں اقوام متحدہ پر قابض ہیں۔ہمیں امت مسلمہ سے امیدیں ہیں اور بادشاہتوں سے کوئی امید نہیں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما احسان عطایا نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان میں ہماری مضبوط آواز ہے۔
فلسطین کاز کی حمایت کے لئے پاکستانی قوم کا کردار قامثالی ہے۔احسان عطایا، رہنما جہاد اسلامی فلسطین
کراچی ()فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں نمائش بس اسٹاپ پر قائم کئے گئے پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ کی اختتامی تقریب سے فلسطین سے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما احسان عطایا نے خصوصی خطاب کیا جس کا ترجمہ معروف عالم دین مولانا صادق رضا نے کیا۔ پاکستانی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے رہنما احسان عطایا کاکہنا تھا کہ میں اپنے پاکستانی بھائیوں سے خون اور شہادت کی زمین غزہ سے مخاطب ہوں۔ پاکستانی عوام کا فلسطین کاز کی حمایت میں کردار مثالی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کی حالیہ جنگ طوفان الاقصیٰ مظلوموں کی ظالموں کے مقابلہ میں جنگ ہے۔ہم نے اپنی مزاحمت کا آغاز غلیلوں کی مدد سے کیا تھا لیکن آج ہم مستحکم ہیں اور دشمن کے خلاف بھاری اسلحہ سے لڑرہے ہیں۔