Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین میں لڑنے کی اجازت دی جائے، اسرائیل کو بحر مردار میں پھینکیں گے

پشاور(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اور مغرب اسلام ومذہب کے خلاف وہی کردارادا کر رہے ہیں جو کبھی سوویت یونین کرتا تھا۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ اوربیورو کریسی امریکا ومغرب کے دباﺅ میں اور ان کے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں۔ اسلامی ممالک ہمیں فلسطینیوں کے ساتھ لڑنے کی اجازت دیں، ہم اسرائیل کو بحر مردار میں پھینک دیں گے۔

پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ چالیس سالوں میں دنیا تبدیل ہو گئی ہے اور سوویت یونین ختم جبکہ امریکا اکلوتی سپر پاور بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغرب اسلام ومذہب کے خلاف وہی کردارادا کر رہے ہیں جو کبھی سوویت یونین کرتا تھا، ہماری اسٹیبلشمنٹ اوربیورو کریسی امریکا ومغرب کے دباﺅ میں اور ان کے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں، پاکستان میں اپنا قانون و آئین غیرموثر اور بین الاقوامی اداروں کی مانی جاتی ہے، یہ ملک کلمہ کی بنیاد پربنا تھا مگر اب سیکولر ہو گیا ہے، پاکستان کے نظریے کو دوبارہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan