کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ فلسطین کی مزاحمت کو کامیاب بنانے میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقہ ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں واقع مرکزی لائبریری میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج فلسطین کی مزاحمت میں جہاں نوجوانوں کا کردار ہے وہاں خواتین کا کردار بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ فلسطینی خواتین کا اعزاز ہے کہ انہوں نے مزاحمت کے لئے بے مثل جوانوں کو تیار کیا ہے۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے تاریخ فلسطین، مزاحمت کا ارتقاء، او ر موجودہ حالات میں مزاحمت کے مختلف اقدامات اور خطے میں شہدائے راہ قدس کی خدمات کو تفصیل سے بیان کیا۔انہوں نے خطے میں امریکی اور اسرائیلی ناکامیوں کو بھی تفصیل سے بیان کیا۔