Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اب فلسطینیوں کا نہیں، اُمت مسلمہ کا امتحان ہے، جہاد اقصیٰ کانفرنس

 جمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام ”جہاد اقصی آل پارٹیز کانفرنس“ ہوئی۔ قاری محمد زوار بہادر نے صدارت اور سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے نظامت کی۔ جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن)، جمعیت علماءاسلام(ف)، جماعت اہلسنّت، مجلس وحدت مسلمین، تحریک منہاج القرآن، پیپلز پارٹی، مرکزی مسلم لیگ، سنی تحریک، استحکام پاکستان پارٹی، نظام مصطفےٰ پارٹی، فلاح پارٹی، شیعہ علماء کونسل، جمعیت اہلحدیث اور جلیل شرقپوری، صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن، پیر سید حبیب سلطانی، محمد یعقوب شیخ، عبدالوحید شاہ، مولانا ظہیر الحسن، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، پیر محمد اشفاق چشتی، چودھری میاں منظور، مفتی محمد انتخاب نوری، بدر ظہور چشتی، حافظ کاظم رضا نقوی، امانت علی زیب، محمد اسلم سعیدی، حافظ نصیر احمد نورانی اور دیگرقائدین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ  یہ فورم عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی اور تمام اسلامی ممالک کے سربراہوں سے فوری اس جنگ اور فلسطینی عوام کے قتل عام کو روکنے کا پرزور مطالبہ کرتا ہے۔ ایٹمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی موجودہ حکومت کا فلسطینی مسئلہ پر انتہائی کمزور کردار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ اور اسرائیلی جارحیت و بربریت کے خلاف پُراثر اور جاندار ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ کانفرنس میں پنجاب حکومت کے 16 روزہ میوزکل شو ’’لہور لہور اے‘‘ کی مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں 3 ماہ مسلسل جاری رہنے والے” موسم ریاض“ کا میلے کی تقریب کا آغاز ہو چکا ہے، یہ بھی موجودہ حالات کے مطابق درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پونے 2 ارب مسلمانوں کی موجودگی میں یہودیوں کا فلسطین پر قبضے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، اب یہ فلسطینی مجاہدوں اورعوام کا نہیں بلکہ تمام اُمت مسلمہ کا امتحان ہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ”جہاد اقصی آل پارٹیز کانفرنس“ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرتی ہے اور حماس، فلسطینی عوام کی آزادی کے حصول کیلئے طوفان الاقصیٰ کو بروقت و برحق قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح باطل قوتیں اسرائیل کی پشت پر متحد ہو کر کھڑی ہیں، اسی طرح امت مسلمہ بھی متحد ہو کر فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan