Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکز فلسطین کیمپ کا آغاز ہو گیا

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کراچی میں نمائش بس اسٹاپ کے مقامُ پر پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ قائم کر دیا ہے۔


فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز فلسطین کیمپ کا مقصد شہریوں کو مسئلہ فلسطین سے متعلق تازہ ترین خبروں سے آگہی دینا اور غزہ پر حالیہ امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ مرکز فلسطین کیمپ پر محفل مشاعرہ، ٹی وی ٹاک شو، تھیٹر اور فنانی سے متعلق مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مرکز فلسطین کیمپ پر زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

مرکز فلسطین کیمپ کی افتتاحی تقریب بدھ کی شب کو ہوئی جس میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی، محمد حسین محنتی، متحدہ قومی موومنٹ کے محفوظ یار خان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ باقرزیدی، علامہ مختارامامی، علی حسین نقوی،عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری،پاکستان مسلم لیگ ن کے پیر اظہر علی ہمدانی، پپاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشاہی،معروف مذہبی اسکالر مفتی شہریار داؤد، علامہ صادق رضا تقوی، پیر معاذ علی نظامی، جمیعت اہل حدیث سے مفتی مرتضیٰ رحمانی،پاکستان سکھ یوتھ کونسل کے چیئرمین مگن سنگھ، سماجی رہنما آغا شیرازی، عابدہ آغا، ابراھیم بسمل، عباس کشمیری سمیت دیگر نے شرکت کی اور افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

سیاسی و مذہبی قائدین نے دستخطی مہم میں حصہ لیا اور بعد ازاں عوام میں فلسطینی جھنڈے بھی تقسیم کئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan