لاہور(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام لاہو ر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے مرکزی جلو س میں کیمپ لگایا گیا جہاں فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مظالم پر مبنی تصاویرآویزاں کی گئی تھیں۔ کیمپ پر شرکائے جلوس کے لئے ٹھنڈے پانی اور شربت کا اہتمام کیا گیا تھا۔کیمپ کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے ترجمان عثمان محی الدین نے کی جبکہ ان کے ہمراہ رانا علی، حیدر خان، حسن نظامی اور دیگر بھی موجو دتھے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کیمپ پر مختلف مذہبی جماعتوں بشمول جمعیت علماء پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، انجمن طلبہ اسلام سمیت دیگر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔